ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کیوبا کے دورے پر ہیں، جہاں کیوبا کے صدر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ملاقات میں کہا کہ ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے اور کیوبا ایران کے مسلّم حق کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کیوبا کے دورے پر ہیں جہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انھوں نے کیوبا کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں کیوبا کے صدرمیگل دیاز کینل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے اور کیوبا ایران کے اس مسلّم حق کی حمایت کرتا ہے۔

کیوبا کے صدر نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات اور پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدامات عالمی قوانین کے سراسر خلاف ہیں۔

ایرانی وزير خآرجہ نے بھی عالمی سطح پر ایران کے حمایت کرنے پر کیوبا کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور کیوبا کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا ۔  ایرانی وزير خارجہ نے صدر روحانی کی طرف سے کیوبا کے صدر کو دورہ ایران کی دعوت کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

News Code 1903802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =