ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈیموکریٹس پر انتخابات چرانے کا الزام لگادیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈیموکریٹس پر انتخابات چرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قانونی ووٹوں کی گنتی کی جائے تووہ آسانی سے جیت جائیں گے لیکن غیر قانون ووٹوں کے ذریعہ انتخابات چرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈیموکریٹس پر انتخابات چرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قانونی ووٹوں کی گنتی کی جائے تووہ آسانی سے جیت جائیں گے لیکن غیر قانون ووٹوں کے ذریعہ انتخابات چرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ری پبلکن اُمیدوار امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ’اگر آپ دیر سے آنے والے ووٹوں کی گنتی کریں گے تو ہم اُنہیں بہت مضبوط دیکھ رہے ہیں لیکن دیر سے بہت سارے ووٹ آئے۔میں نے پہلے ہی فیصلہ کن انداز میں بہت ساری اہم ریاستیں جیت رکھی ہیں  جن میں فلوریڈا ، آئیووا ، انڈیانا ، اوہائیو شامل ہیں، یہ صرف چند نام ہیں۔ ٹرمپ نےکہا کہ ہم نے یہ اور بہت ساری فتوحات بڑے میڈیا ، بڑی رقم اور بڑی ٹیکنا لوجی کی تاریخی انتخابی مداخلت کے باوجود حاصل کی ہیں۔

News Code 1903798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =