امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوگيا ہے کورونا وائرس کے یومیہ 86 ہزار کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوگيا ہے کورونا وائرس کے یومیہ 86 ہزار کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے سردیوں میں اضافہ ہو رہا ہے کیسز اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسز میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ میں اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یومیہ اوسطاً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور امریکہ کی ہر ریاست میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

News Code 1903794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha