مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اموات کی شرح میں بہت زيادہ اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق وہ کورونا وائرس کے واقعات کو ایک" دھماکے"کی شکل میں دیکھ رہے ہیں اور شرح اموات میں اضافے کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مشکل حالات کا انتباہ جاری کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے کہا کہ ہم ایک دھماکہ دیکھ رہے ہیں، وہ اس طرح کہ یورپی خطے میں 10لاکھ کیسز کا اضافہ ہونے میں صرف دو دن لگے ہیں۔
آپ کا تبصرہ