امریکہ کے دو شہروں میں ہنگاموں کے بعد 60 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے بعد پولیس نے پورٹ لینڈ اور نیویارک میں رات گئے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60 سے زائد افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخاب کے بعد پولیس نے  پورٹ لینڈ اور نیویارک میں رات گئے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60 سے زائد افراد کوگرفتارکرلیا ہےجبکہ پولیس نے آتش گیر مادہ، ہتھوڑے اور ایک رائفل بھی قبضے میں لیا۔

پورٹ لینڈ پولیس کے مطابق  شہر کے نواحی علاقوں میں 10 مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کے مطابق شہر میں جاری مظاہروں میں شریک تقریبا 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد ہنگاموں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

News Code 1903791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =