امریکہ میں ہنگاموں اور خانہ جنگی کا خطرہ /صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات

امریکہ میں جاری صدارتی انتخاب کے دوران ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے میں تاخیر کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں جاری صدارتی انتخاب کے دوران ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے میں تاخیر کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شکاگو، ڈینور، لاس اینجلس، منی ایپلس، نیو یارک، فلاڈیلفیا، پٹسبرگ، سیاٹل اور واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے حامیوں نے مختلف مقامات پر مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔

ٹرمپ کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ ووٹوں کی گنتی فوراً روکی جائے کیونکہ یہ عمل دھاندلی پرمبنی" ہے، جبکہ دوسری جانب جو بائیڈن کے حامی یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ووٹوں کی گنتی ہر صورت میں مکمل ہونی چآہیے۔

بعض ذرائع کے مطابق اس وقت صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو 264 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ نمایاں برتری حاصل ہے اور انہیں صدارتی انتخاب میں فاتح ہونے کےلیے صرف 6 ووٹ درکار ہیں۔ ان کے مدمقابل امیدوار اور موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 214 الیکٹورل ووٹ لے سکے ہیں۔

ادھر ٹرمپ نے انتخاب نے اپنی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے مخالفین " الیکشن چوری کرنے"کی کوشش کررہے ہیں۔ دوسری طرف بائیڈن نے اپنی فتح کی بھرپور امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حتمی نتائج آنے کے بعد ہی اپنی فتح کا اعلان کریں گے۔

News Code 1903789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =