اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کیوبا پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ونزوئلا کا دورہ مکمل کرکے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ونزوئلا کا دورہ مکمل کرکے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزير خارجہ اس سفر میں کیوبا کے وزير خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، باہمی تعاون اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے ونزوئلا کے دورے کے دوران ونزئلا کے وزیر خارجہ ، ونزوئلا کی نائب صدر اور صدر نکولس میدورو سے دو طرفہ تعاون اور بین الاقوامی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا تھا۔

News Code 1903787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =