دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 12 لاکھ 30 ہزار 991 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 84 لاکھ 37 ہزار 596 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 30 ہزار 991 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 84 لاکھ 37 ہزار 596 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 30 ہزار 991 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 25 لاکھ 33 ہزار 257 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 89 ہزار 433 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار 348 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1903776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =