رسول کریم (ص) کی شان میں توہین اور گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رسول کریم (ص) کی شان میں توہین اور گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا ان کی ذات اقدس کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رسول کریم (ص) کی شان میں توہین اور گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا ان کی ذات اقدس کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بوسنیا کے صدرہرزیگووینا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کی مذمت کرتے ہیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بات کی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ک ی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، رسول (ص) کی ذات کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔

News Code 1903770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =