مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث لاکھوں شہریوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے۔
بھارت کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے دارالحکومت کے ایئر کوالٹی سسٹم کو بہتر بنانے کےلیے اٹھائے گئے اقدامات بھی بے سود ثابت ہوئے۔
ماحولیاتی آلودگی کےلیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس اس حد تک بڑھ جانا دہلی میں بسنے والوں کےلیے انتہائی تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران دہلی میں معمول سے کم بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ دیکھنے آیا اور ہوا میں دھول کے ذرات جمع ہونے لگے۔
آپ کا تبصرہ