بی جے پی کی بہار میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں ووٹ خریدنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں حکمراں جماعت بی جے پی کی ووٹرز کو خریدنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں حکمراں جماعت بی جے پی کی ووٹرز کو خریدنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے وائرل کی گئی ہے جس پر ریاست کے چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کا ایک رکن ووٹ کاسٹ کرنے والے افراد کو پیسے دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ایک نمبر پر مہر لگانا۔

کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس سیٹ کو جیتنے کے لئے بی جے پی لیڈرز و کارکنوں نے انٹولا اور گوسیندرا گاؤں میں بھی ووٹرز میں پیسے تقسیم کئے ہیں۔

News Code 1903764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =