واشنگٹن میں ہنگامہ آرائی / پولیس کی ہنگامہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی کوشش

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع وائٹ ہاؤس کے سامنے ہنگامہ آرائی کا واقعہ سامنے آیا ہے جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائي میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع وائٹ ہاؤس کے سامنے ہنگامہ آرائی کا واقعہ سامنے آیا ہے جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائي میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ۔ وائٹ ہاؤس کے سامنے ٹرمپ کے مخالفین جمع ہو گئے اور بعض مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی بھی کی، ہنگامہ آرائی کرنے والے ماسک پہنے افراد کو پولیس کی جانب سے پکڑنے کی کوشش کی گئی۔

وائٹ ہاؤس کے سامنے مجمع میں موجود نوجوانوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو پولیس سے بچانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے پر مزید ہنگاموں کے خدشے کے پیش نظر امریکی دارالحکومت واشنگٹن، لاس اینجلس، نیو یارک سمیت کئی شہروں میں دکانوں اور ریسٹورانٹس کو لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدارتی عہدے پر فائز ہونے کا معرکہ سر کرنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے حریف جو بائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ ہے، 59ویں صدارتی انتخاب کے لیے امریکا بھر میں ووٹنگ کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1903761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =