امریکہ آج دنیا کی بہت ساری پریشانیوں اور مشکلات کا سبب ہے

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی اداروں میں مستقل نمائندے اور سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ آج دنیا کی بہت ساری پریشانیوں اور مشکلات کا سبب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی اداروں میں مستقل نمائندے اور سفیرکاظم غریب آبادی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ  امریکہ آج دنیا کی بہت ساری پریشانیوں اور مشکلات کا سبب ہے جن میں جنگ کے خطرات، بد امنی، دہشت گردی اور پابندیاں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی اور عداوت کی اصل وجہ یہ ہے کہ ایران، امریکہ کی ظالمانہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کو قبول نہیں کرتا اور جب تک ایران ، امریکہ کی ظالمانہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کو قبول نہیں کرےگا دشمنی کا سلسلہ جاری رہےگا۔

انھوں نے کہا کہ جس دن امریکہ ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں سے مایوس ہوجائے گا اس دن مسئلہ حل ہوجائےگا۔

غریب آبادی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حکیمانہ نظریہ روز بروز محقق ہورہا ہے اور آج امریکہ کو اسلامی ممالک کے علاوہ یورپ اور مغربی دنیا میں بھی زوال کا سامنا ہے۔ امریکہ وہی مصری فرعون اور اس دور کا طاغوت ہے امریکہ میں صدر کی تبدیلی یا عدم تبدیلی سے ہماری پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

News Code 1903758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =