پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی سرگرمیاں معطل

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس  کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی  اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی  کے سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے 9 نومبر تک ہونے والے اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں دفاتر کو 6 نومبر 2020 تک بند رکھا جائے گا۔

News Code 1903756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =