بنگلہ دیش میں ہزاروں مسلمانوں کا فرانس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں مسلمانوں نے سڑکوں پر آکر فرانس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں مسلمانوں نے سڑکوں پر آکر فرانس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ مظاہرے میں مسلمانوں نے فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون کی جانب گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا دفاع کرنے کی مخالفت اور مذمت  کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 50 ہزار سے زائد لوگوں نے مارچ میں حصہ لیا، جس میں کورونا وائرس کے سماجی فاصلے کے قانون کو نظر انداز کیا گیا جبکہ مظاہرین نے فرانسیسی صدر کا پتلا اور ایک تابوت بھی اٹھائے رکھا تھا۔منتظمین کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ یورپی ملک فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر میکرون کی طرف سے ان کی حمایت کے بعد اسلامی ممالک میں فرانس کے خلاف غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

News Code 1903749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =