امریکہ پہلی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان/ جو بائیڈن کامیاب

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاؤں میں صدارتی انتخابات کیلئے سب سے پہلے ووٹنگ اور نتائج کا اعلان ہو گیا جہاں جو بائیڈن کامیاب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاؤں میں صدارتی انتخابات کیلئے سب سے پہلے ووٹنگ اور نتائج کا اعلان ہو گیا جہاں جو بائیڈن کامیاب ہوگئے ہیں۔ یاس گاؤں سے ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن متفقہ طور پر تمام 5 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی سرحد کے قریب جنگل میں موجود چھوٹے گاؤں ڈکس ول ناچ سے صدارتی انتخابات کے لیے سب سے پہلے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ کے کچھ دیر بعد ہی نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

ڈکس ول ناچ کی آبادی 12 افراد پر مشتمل ہے، 1960ء سے اس گاؤں کے رہائشی امریکہ میں سب سے پہلے اپناووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

News Code 1903743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =