امریکہ اس دور کا فرعون ہے/ پیغمبراسلام(ص) کی توہین مغربی تمدن کی ظلمانی ذات کا مظہر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کو مغربی ممالک کی ظلمانی ذات کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ وہ مصر کا فرعون ہے جو دوسرے ممالک میں مداخلت کرکے جنگ و جدال اور فتنہ برپا کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید میلاد النبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع‏) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست خطاب میں  پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کو مغربی ممالک کی ظلمانی ذات کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ وہی مصر کا فرعون ہے جو دوسرے ممالک میں مداخلت کرکے جنگ و جدال اور فتنہ برپا کرتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید میلاد النبی(ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت کی مناسبت سے ایرانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: یہ عید بہت بڑی عید ہے اللہ تعالی نے آج رحمۃ للعالمین کو اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے بھیجا ۔ قرآن مجید میں بہت سی آیات پیغمبر اسلام کی شان میں نازل ہوئی ہیں جو اس دور کی صورتحال کے مطابق بھی ہیں۔

امریکہ موجودہ دور کا فرعون

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ وہی مصری فرعون ہے مصری فرعون اپنے ملک میں ظلم و ستم کرتا تھا لیکن اس دور کا فرعون امریکہ دوسرے ممالک میں مداخلت کرکے جنگ و جدال اور فتنے برپا کرتا ہے۔ بشریت پر ہونے والے امریکی ظلم و ستم کی وجہ سے پیغمبر اسلام کی روح آزردہ اور رنجیدہ ہے، آنحضور (ص) ایک باپ کی طرح انسان کی خوشبختی کے مشتاق ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ نے افغانستان، عراق، شام، یمن ، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک میں مداخلت کرکے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا ، امریکہ بشریت  اور انسانیت کا دشمن ہے۔

امریکہ کے بارے میں ایران کی پالیسی اٹل

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا:  امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد بھی امریکہ سے متعلق ایرانی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ امریکی انتخابی نتائج ایرانی پالیسی پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ ایران کبھی بھی امریکہ کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

فرانس دہشت گردوں کی پناہ گاہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: فرانس آج دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے فرانس ایسے دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے جنھوں نے مختلف ممالک میں ہزاروں انسانوں کو بہمیانہ طور پر قتل کیا ہے امریکہ اور مغربی ممالک دہشت گردوں کی سرپرستی اور نت نئے دہشت گرد گروہ تشکیل دے رہے ہیں۔ فرانس اور مغربی ممالک وہی ہیں جنھوں نے صدام خونخوار کی حمایت کی اسے پیشرفتہ ہتھیار اور جنگی جہاز فراہم کئے۔ مغربی ممالک صرف انسانی حقوق اور آزادی کا دعوی کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مغربی ممالک آزادی اور انسانی حقوق کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ پیغمبر اسلام (ص) کی توہین اور اس کی حمایت در حقیقت مغربی تمدن کی ظلمانی ذات کا مظہر ہے۔

ہفتہ وحدت کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رح) نے 4 عشرے قبل ہفتہ وحدت کا اعلان کیا تھا اور ہفتہ وحدت  کی اہمیت اب ہر وقت سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

پیغمبراسلام(ص) کی توہین مغربی تمدن کی ظلمانی ذات کا مظہر

رہبر معظم نے سورہ برائت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : دشمن، سامراج اور صہیونزم ہیں اور فرانس میں جو المناک اور گھناونا واقعہ رونما ہوا وہ صرف ایک کارٹونسٹ کا اقدام نہیں تھا، اور جو گستاخانہ خاکوں سے پیغمبراکرم حضرت محمد (ص) کی شان اقدس میں گستاخی کی اور جرم کیا اس کے پیچھے بہت سے ہاتھ کارفرما تھے۔

آپ نے فرمایا کہ اس گستاخانہ کارٹون کے دفاع میں ایک ملک کا صدر کھڑا ہوتا ہے اور کئی دوسرے ممالک بھی اس کی حمایت کرتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سب جان بوجھ کر اور ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے اور فرانس کی حکومت اس کے ساتھ ہے۔

بعض مسلم حکمرانوں کی غداری اور خیانت کی مذمت

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض عرب ممالک کے حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے فرمایا: غدار اور خائن عرب حکمرانوں تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگا ، غدار عرب حکمراں بھی اسرائیل کی غاصب ، ظالم اور صہیونی حکومت کے ساتھ برباد اور نابود ہوجائیں گے اور فلسطین اور فلسطینی عوام باقی رہیں گے۔

News Code 1903742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =