دشمن پر غلبہ پانے کے لئے اندرونی توانائیوں اور فعال مزاحمت پر اعتماد لازمی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یوم اللہ 13 آبان اور استکباری طاقتوں کے مقابلہ کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے اقتصادی جنگ پر غلبہ پانے کے لئے ملک کی اندرونی توانائیوں، صلاحیتوں اور فعال مزاحمت پر اعتماد ضروری ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یوم اللہ 13 آبان اور استکباری طاقتوں کے مقابلہ کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے اقتصادی جنگ پر غلبہ پانے کے لئے ملک کی اندرونی توانائیوں، صلاحیتوں اور فعال مزاحمت پر اعتماد ضروری ہے۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 60 برس سے امریکہ کی استکباری اور سامراجی حکومت کی ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اور عداوت جاری ہے اور امریکہ میں سیاسی اقتدار پر ڈیموکریٹ پارٹی یا ریپبلکن پارٹی کے قبضہ سے امریکہ کی ایران کے خلاف خصومت میں کوئی فرق نہیں پڑےگا۔ گذشتہ 4 دہائیوں سے ایرانی قوم  کے خلاف امریکہ نے دشمنی کا ہر حربہ استعمال کیا لیکن اسے ہر میدان میں ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سپاہ کے بیان کے مطابق انقلابی طلباء نے 13 آبان سن 1357 شمسی میں تہران میں امریکہ کے جاسوسی اڈے " سفارتخانہ " پر قبضہ کرکے ایران سے امریکہ کے ہاتھ مستقل طور پر کاٹ دیئے۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی ایرانی عوام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں اس کی استکباری خصلت کا مظہر ہیں اور ایرانی عوام نے استقامت اور پائداری کے ساتھ امریکہ کی خطے میں تمام پالیسیوں کو ناکام بنادیا ہے۔ ایرانی عوام ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہیں جبکہ امریکہ کو آج دنیا میں تنہائی اور ناکامی کا سامنا ہے۔

News Code 1903739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =