کابل یونیورسٹی پر مسلح افراد کا حملہ / ہلاکتوں کا خدشہ

افغانستان میں کابل یونیورسٹی پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں کابل یونیورسٹی پر مسلح  دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہاں ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب جاری تھی جس میں افغان اور ایرانی حکام موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق کابل یونیورسٹی دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونج اُٹھی، تین مسلح افراد نے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی اور بارودی مواد کے دھماکے کیے۔ کابل پولیس نے یونیورسٹی کا چاروں طرف سے گھیراؤ کر لیا ہے اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News Code 1903736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =