فلپائن میں سمندری طوفان سے 16 افراد ہلاک

فلپائن کے جنوبی علاقہ میں سمندری طوفان گونی نے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی ہے، طوفان کےباعث مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے جنوبی علاقہ میں سمندری طوفان گونی نے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی ہے، طوفان کےباعث مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزفلپائن کے جنوبی علاقہ سے ٹکرانے والے طوفان نے شدید تباہی مچائی ہے، شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف صوبوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے 300 سے زائد گھرملبے تلےدب گئے۔طوفان کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں سے ساڑھے تین لاکھ افراد عارضی مراکز میں منتقل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سمندری طوفان گونی کو اس سال کا سب سے طاقتور ترین طوفان قرار دیا گیا تھا۔

News Code 1903734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =