فدائیان حریم  ولایت نامی ہوائی مشقوں کے نویں مرحلے کا آغاز

اصفہان میں " یا صادق آل محمد (ص) " کے نام سے فدائیان حریم ولایت نامی ہوائی مشقوں کے نویں مرحلے کا آغازہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصفہان میں " یا صادق آل محمد(ص)  " کے نام سے فدائیان حریم  ولایت نامی ہوائی مشقوں کے نویں مرحلے کا آغازہوگیا ہے۔ فدائيان حریم ولایت نامی ہوائی مشقوں میں مسلح افواج کے سات ہوائی اڈوں پر مستقر طیاروں نے حصہ لیا ۔ نویں مرحلے میں فدائيان حریم ولایت نامی ہوائی مشقوں کے ترجمان بریگیڈئر فرہاد گودرزی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فدائيان حریم ولایت نامی ایرانی فضائیہ کی مشقوں میں بمبار طیارے، ڈرون طیارے، ایندھن رساں طیارے اور فضائيہ کے دیگر وسائل سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان مشقوں میں شہید بابائي اصفہان، شہید لشکری تہران ، شہید نوژہ ہمدان ، شہید دوران شیراز ، شہید یاسینی بو شہر ، شہید عبدالکریمی بندر عباس ، شہید وحدتی دزفول اور شہید فکوری تبریز کے ہوائی اڈوں پر مستقر طیارے براہ راست حصہ لے رہے ہیں۔

بریگیڈئر گودرزی نے کہا کہ ان مشقوں میں فرضی دشمن کے اہداف کو نشانہ  بنایا جائےگا اور ہوا سے ہوا میں دشمن کے ہدف کو بھی نشانہ بنایا جائے گآ۔

انھوں نے کہا کہ ان مشقوں کو مقصد ایرانی فضائی حدود کو مضبوط بنانا ہے اور یہ ثابت کرنا ہے کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کی ہر حماقت کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1903730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =