مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ازمیر زلزلے میں 949 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 29 افراد طبی امداد کےبعد اسپتال سے رخصت کر دیئے گئے ہیں۔
ترک ذرائع کے مطابق زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے لیے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز قائم ہیں جبکہ زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار 430 شیلٹرز بنائےجا رہے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلےکے بعد سے اب تک 987 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں، ترک شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔
واضح رہے کہ ترک شہر ازمیر میں 30 اکتوبر کو 7.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔
آپ کا تبصرہ