کینیڈا میں ہیلووین کے تہوار کے موقع پر ایک شخص نے تلوار سے 2 شہریوں کو ہلاک کردیا

کینیڈا میں ہیلووین کے تہوار کے موقع پر قرون وسطیٰ کے دور کا لباس زیب تن کیے شخص نے تلوار سے حملہ کرکے 2 شہریوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں ہیلووین کے تہوار کے موقع پر قرون وسطیٰ کے دور کا لباس زیب تن کیے شخص نے تلوار سے حملہ کرکے 2 شہریوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے قدیم علاقے پارلیمنٹ ہل میں تلوار بردار جنونی شخص نے راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تلوار بردار حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزم کو بھی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

News Code 1903723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =