فرانس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے  پادری زخمی ہوگیا

فرانس کے شہر ليوں ميں بندوق بردار شخص نے چرچ سے باہر نکلنے والے پادری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 52 سالہ پادری نکولاس کاکاویلاکی شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے شہر ليوں ميں بندوق بردار شخص نے چرچ سے باہر نکلنے والے پادری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 52 سالہ پادری نکولاس کاکاویلاکی شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر ليوں ميں گھات لگائے مسلح شخص نے گرجا گھر کے باہر ایک پادری کو گولی مار دی۔ پادری کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگیا تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو حراست میں لیکر اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ملزم سے تفتیش جا رہی ہے۔ حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی حملے کی وجہ کا تعین ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس ميں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد دو چرچوں پر حملے میں تین سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی حکام کو چوکنا کردیا گیا ہے ۔

News Code 1903722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =