برطانیہ میں  ایک ماہ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں 4 ہفتے کے طویل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں 4 ہفتے کے طویل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ بورس جانسن نے کہا کہ شہری صرف ضروری کام سے گھر سے باہر جاسکیں گے، سپر مارکیٹس، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کھلی رہیں گی۔ ریسٹورنٹس، بار اور غیر ضروری اشیا کی دکانیں 2 دسمبر تک بند رہیں گی۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بہت زیادہ اموات کے خدشے پر حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

کورونا سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 46 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

News Code 1903711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =