صدر میکرون کی معذرت خواہی کے بغیر عقب نشینی

فرانس کے صدر میکرون نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کے بارے میں اسے مسلمانوں کے جذبات کا احساس ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کے بارے میں اسے مسلمانوں کے جذبات کا احساس ہے۔

میکرون نے کہا کہ گستاخانہ اور توہین آمیز خاکوں کا فرانسیسی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، فرانسیسی صدر نے اپنی نامعقول بات کی توجیہ کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کا فرانس کی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، یہ کام آزاد اور مستقل جریدے نے انجام دیا ہے جس کا حکومت سے کوئی واسطہ نہیں، میں مسلمانوں کے جذبات کو محسوس کرتا ہوں ۔ فرانسیسی صدر نے ہولوکاسٹ میں شک و تردید کو جرم قراردینے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسلام کو سب سے زیادہ نقصان ان افراد نے پہنچایا ہے جنھوں نے اسلام کو تحریف کیا اور حقیقی اسلام کو عوام تک نہیں پہنچنے دیا اور آج وہ اسلام کے دفاع کے نام پر سنگين جرائم اور دہشت گردی کا ارتکاب کررہے ہیں۔

News Code 1903708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =