پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیج کے علاقہ بلیدہ میں انتہائی مطلوب وہابی دہشت گرد کو ہلاک کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیج کے علاقہ بلیدہ میں انتہائی مطلوب وہابی دہشت گرد کو ہلاک کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے کیچ کے علاقہ بلیدہ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

News Code 1903706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =