مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے 34 ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس سے خطاب میں علاقہ کے موجودہ شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرعلاقائی طاقتیں خطے میں کشیدگی ، بحران اور بد امنی کا اصلی سبب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کا جغرافیا بڑا وسیع اورعریض ہے ۔ دنیائے اسلام کا رقبہ بحر اوقیانوس سے لیکر جنوب مغربی ایشیاء اور مرکزی ایشیاء کے شمال مشرق سے لیکر ایشیاء کے جنوب مشرق تک پھیلا ہوا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عالم اسلام بہت بڑی طاقت ہے ۔ عالم اسلام میں 57 اسلامی ممالک ہیں جن کے پاس عظیم تاریخی ، جغرافیائی ، ثقافتی، دفاعی، سیاسی اور اقتصادی طاقت ہے اور اللہ تعالی نے مسلمانوں کو عظیم قدرتی وسائل بھی عطا کئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایمان جیسی عظيم طاقت بھی عطا کی ہے۔
میجر جنرل موسوی نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے بعض اسلامی ممالک کی غلط اور نادرست پالیسیوں کی وجہ سے دنیائے اسلام کو مختلف بحرانوں سے دوچار کردیا ہے ۔ دنیائے اسلام کو آج فلسطین، یمن، لبنان، شام، عراق، افغانستان، لیبیا، کشمیر اور قفقاز میں شدید مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور عالمی سامراجی طاقتیں دنیائے اسلام میں اختلافات کو جاری رکھنے کے سلسلے میں نئےمسائل بھی پیدا کر رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے اسلامی سرزمین فلسطین میں اسرائيل کی غاصب حکومت کو قائم کرکے فلسطینیوں کو بھیانک جرائم اور مظالم کا نشانہ بنایا اورفلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
میجر جنرل موسوی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ، عالم اسلام میں چند اسلامی ممالک کے سربراہان کے ذریعہ تفرقہ اور اختلافات پیدا کررہے ہیں ۔ امریکہ نے مسلم ممالک میں اختلافات پیدا کرکے اسلامی اور عرب ممالک کے قدرتی وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے پاس بہت بڑی طاقت ہے لیکن انھیں اپنی طاقت کا احساس نہیں ، اگر انھیں اپنی طاقت کا احساس ہوجائے تو وہ امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنا فلسطینیوں اور دنیائے اسلام کے ساتھ بہت بڑي خیانت اور غداری ہے اور ایسے عرب حمکرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی۔ میجر جنرل موسوی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج ایرانی حکومت اور قوم کے ساتھ ملکر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی خدمت کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ