فلپائن میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعدد 22 ہوگئی

فلپائن میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدد 22 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدد 22 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن میں طوفان اور بارشوں سے کئی جزیروں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی جب کہ 39 زخمی ہیں اور 5 افراد لاپتہ ہیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سب سے زیادہ نقصان دیہاتوں کو پہنچا جہاں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور 7 لاکھ سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپوں میں پناہ لینا پڑی ہے۔

مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے کی وجہ سے دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1903697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =