بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک  1 لاکھ 21 ہزار 681 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگيا ہے ۔ جہاں کورونا سے 1 لاکھ 21 ہزار 681 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 81 لاکھ 37 ہزار 119 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگيا ہے ۔ جہاں کورونا سے 1 لاکھ 21 ہزار 681 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 81 لاکھ 37 ہزار 119 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 59 ہزار 562 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 19 ہزار 528 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 27 ہزار 656 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 99 ہزار 976 ہو چکی ہے۔

News Code 1903696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha