سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 140 افراد ہلاک

سینیگال میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی توازن قائم نہ رکھ سکی اور کھلے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سینیگال میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی توازن قائم نہ رکھ سکی اور کھلے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے ساحل پر 200 تارکین وطن کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 50 افراد کو زندہ نکال لیا تاہم 140 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور دس افراد لاپتہ ہیں۔ رواں برس میں ہلاکتوں کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

News Code 1903695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =