ایران کا ترکی میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کی ہر قسم کی مدد کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام اپنے پیغام میں ترکی میں زلزلہ سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، ترکی میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام اپنے پیغام میں  ترکی میں زلزلہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس اور دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، ترکی میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایرانی اسپیکر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد ایران اپنے برادر اور ہمسایہ ملک کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

محمد باقر قالیباف نے ترکی میں زلزلہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر ترک حکومت ، عوام اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کی ہر قسم کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں26 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

News Code 1903693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha