ترکی میں شدید زلزلہ / زلزلہ کی شدت 8۔6 ریکارڈ کی گئی ہے

ترکی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ترکی کے شہر ازمیر کے عوام خوف سے سڑکوں پر نکل آئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے  شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ترکی کے شہر ازمیر کے عوام خوف سے سڑکوں پر نکل آئے۔

اطلاعات کے مطابق ترکی میں آنے والے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔ ازمیر شہر میں عمارتیں لرز اٹھیں، کئی عمارتیں گر گئیں اور متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری طرف ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق  ازمیر کے علاقے سفری حصار  سے  17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں 6.8 شدت کے زلزلہ کے جھٹکےمقامی وقت کے  مطابق چار بجکر  51منٹ  پر محسوس کئے گئے،زیر زمین زلزلے گی گہرائی  16.54 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے کئی عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ زلزلے کے آفٹر شاکس کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترکی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے یورپ اور افریقہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ بلغاریہ، یونان، لیبیا، برطانیہ اور مصر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

News Code 1903691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =