تاتارستان میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سال کا لڑکا ہلاک

روس کے مسلم اکثریتی علاقے تاتارستان میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سال کا لڑکا ہلاک ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے مسلم اکثریتی علاقے تاتارستان میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سال کا لڑکا ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق انویسٹی گیشن کمیٹی نے لڑکے کی ہلاکت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والا لڑکا پولیس اہلکار پر چاقو سے حملے میں ملوث تھا۔ انویسٹی گیشن کمیٹی نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے لڑکے نے مقامی پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی تھی۔

News Code 1903687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha