مہر خـررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 34 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 92 لاکھ 12 ہزار 767 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکہ میں 29 لاکھ 95 ہزار 245 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 950 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 59 لاکھ 83 ہزار 345 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ