پاکستان  بھر میں جشن عید میلاد النبی(ص) اور ہفتہ وحدت کا آغاز

پاکستان بھر میں آج جشن عید میلاد النبی(ص) اور ہفتہ وحدت کا آغاز ہوگيا ہے اس موقع پر ملک بھر میں محافل جشن اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں آج جشن عید میلاد النبی(ص) اور ہفتہ وحدت کا آغاز ہوگيا ہے اس موقع پر ملک بھر میں محافل جشن اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے مختلف مذہبی اداروں میں ہفتہ وحدت بھی منعقد کیا جارہا ہے جس میں آنحضور کی تعلیمات کو مسلمانوں کے سامنے مزيد اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

سرور کائنات اور آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جشن میلاد کے موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ عاشقان رسول (ص) اپنے اپنے انداز میں نبی کریم (ص) کے ساتھ اپنے والہانہ عشق و محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ ادھر پاکستانی فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارلحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاکستان بھر میں جشن عید میلادالنبی(ص) کے سلسلے میں عاشقان رسول(ص) نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جب کہ پاکستانی پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر سمیت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی(ص)  کے خوبصورت ماڈل بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

جشن عید میلاالنبی(ص) کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت جلوسوں کی مرکزی گزرگاہیں اور اس سے ملحقہ سرکیں ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کی جائیں گے جب کہ جلوس میں شامل ہونے والوں کو جامع تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جائے گی۔

News Code 1903677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =