اقوام متحدہ کی مذاہب کے باہمی احترام پر تاکید

اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندہ اعلیٰ مگیل اینجل موراتینو نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بے چینی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں امن اور بھاری چارے کی فضا پیدا کرنے کے لیے مذاہب کا باہمی احترام بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندہ اعلیٰ مگیل اینجل موراتینو نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر  بڑھتی ہوئی کشیدگی  اور بے چینی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں امن اور بھاری چارے کی فضا پیدا کرنے کے لیے مذاہب کا باہمی احترام بہت ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندہ  نے کہا کہ مذاہب اور مقدس شخصیات کی توہین سے سوسائٹی میں منافرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ اظہار کا استعمال اس انداز میں ہونا چاہیے جس میں مذاہب ، ان کی تعلیمات اور اصولوں کا احترام بھی ملحوظ رکھا گیا ہو۔

واضح رہے کہ فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے مسلسل نفرت انگیز بیانات اور اقدامات سامنے آرہے ہیں۔ جس کے بعد مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

News Code 1903675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =