مقبوضہ کشمیر میں پی ڈی پی کا دفتر بند اور کارکن گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی " پی ڈی پی " کا دفتر سیل کرکے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی " پی ڈی پی " کا دفتر سیل کرکے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی نےکہا ہے کہ مقبوضہ  کشمیر میں قابض انتظامیہ نے پی ڈی پی کے دفتر کو سیل کردیا ہے۔ اور پرامن مظاہرے کی تیاری کرنے والوں کو گرفتا کر لیا گیا۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے ڈیموگرافکس تبدیل کرنے کی کوششوں کے خلاف ملکر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں اسی طرح کے مظاہرے کی اجازت کیوں دی گئی۔ اور اب یہاں پابندیوں کا کیاجواز ہے۔  انہوں نےکہا کہ بھارتی حکومت کسی بھی مخالفت کو کچلنےکے لیے بے چین رہتی ہے۔ لیکن جب ایل اے سی پر چین سے لڑنے کی بات آتی ہے تو تمام بھارتی ہتھکنڈے غائب ہوجاتے ہیں۔

News Code 1903672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =