امریکی شہر فلاڈیلفیا میں پر تشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے رات کا کرفیو نافذ

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد پر تشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے رات کا کرفیو لگا دیا گیا جو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد پر تشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے رات کا کرفیو لگا دیا گیا جو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ فلاڈیلفیا میں دوروزسے پرتشدد مظاہرے جاری تھے۔ سیاہ فام  شخص کو پیر کے روز 2 پولیس اہل کاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی موت کے بعد کی جانیوالی لوٹ مار کی مذمت کی ہے اور ریاست کے گورنر پر زور دیا ہے کہ وہ نیشنل گارڈ کی خدمات حاصل کریں۔

ادھر امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پولیس فائرنگ جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں اور لوٹ مار کرنے سے سیاہ فام شخص کے اہل خانہ کا درد کم نہیں ہو گا۔

News Code 1903670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha