افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہنگامے کے دوران 8 قیدی ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات میں جیل میں جھڑپ اور ہنگامے کے دوران 8 قیدی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےافغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں جیل میں جھڑپ اور ہنگامے کے دوران 8 قیدی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے ہرات میں جیل کے اندر جھڑپوں کے نتیجے میں 8 قیدی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ قیدیوں نے بیرک کو آگ بھی لگادی، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے اور ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق جیل کے ایک بلاک میں قیدیوں نے رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی تھیں جس کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے جیسے ہی آپریشن شروع کیا قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی تاہم اب جیل کے حالات قابو میں ہیں۔

News Code 1903663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =