ترکی کا فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

ترکی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے ترک صدراردوغان کے خاکے کو سرورق پر چھاپنے کی مذمت کرتے ہوئے جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے ترک صدراردوغان کے خاکے کو سرورق پر چھاپنے کی مذمت کرتے ہوئے جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوغان کا خاکہ چھاپنے پر ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کرینگے۔

صدارتی دفتر نے اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی ہیبڈو کا یہ اقدام ترکی اور اسلام سے عداوت کے سوا کچھ نہیں۔

انقرہ کے پراسیکیوٹر دفتر نےاردوغان کے خاکےکی اشاعت کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں٘ کی اشاعت پر ترک صدر نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔

اردوغان کے اس بیان پر پر فرانس نے ترکی سےاپنا سفیر احتجاجاً واپس بلا لیا تھا۔

News Code 1903658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =