بھارت اور امریکہ کے مابین حساس سیٹلائٹ معلومات کے تبادلے کےمعاہدے پر دستخط

امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو اور امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے دورۂ بھارت کے دوران بھارت اور امریکہ کے مابین حساس سیٹلائٹ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو اور امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر  کے دورۂ بھارت کے دوران بھارت اور امریکہ کے مابین حساس سیٹلائٹ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو اور امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر  کے دورۂ بھارت کے دوران خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے رسوخ کو روکنے کے لیے دفاعی مذاکرات ہوئے جس میں دنوں ممالک کے مابین عسکری معاہدے طے پائے۔ جن میں بیسک ایکسچینج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے نتیجے میں بھارت کو امریکہ کے عسکری سیٹلائٹس اور ٹوپوگرافیکل امیج جیسی ٹیکنالوجیز تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ جے سبھری منیئم سے ملاقات کے بعد مائیک پمپئو نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ امریکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی سے متعلق خطرات اور خدشات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت اور شہریوں کا اس بات پر یقین پختہ ہوتا جارہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی جمہوریت، قانون کی حکمرانی، شفافیت اور آزادی کی حامی نہیں۔ اس موقعہ پر بھارت اور امریکہ کے مابین عسکری مقاصد کے لیے سیٹلائٹ ڈیٹا کے تبادلے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ کے آغاز کے بعد سے مختلف سفارتی محاذوں پر کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے تائیوان کے ساتھ مراسم بڑھانے اور ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ ساتھ جنوبی بحیرہ چین، ہانگ کانگ اور انسانی حقوق سمیت کئی محاذ پر دونوں ممالک ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

News Code 1903648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha