امریکی شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد پر تشدد مظآہرے جاری

امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص والٹر ویلیس جونیئر کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص والٹر ویلیس جونیئر کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلاڈیلفیا میں جاری مظاہروں میں 30 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے 90 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

گورنر پنسلوانیا نے فلاڈیلفیا شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈ ٹروپس کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلاڈیلفیا میں پیر کے روز27 سالہ سیاہ فام والٹر ویلیس جونیئر نامی شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔ فلاڈیلفیا پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ہلاک ہونے والا سیاہ فام شخص چاقو بردار تھا۔

News Code 1903647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =