مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس میں پولیس نے بم کی اطلاع کے بعد اسلحہ اورگولیوں سے بھرا بیگ برآمد کرلیا ہے۔ ایفل ٹاور اور یادگار آرک ڈی ٹرومفے کے علاقےخالی کرالیے گئے۔ یادگار کے اطراف کا علاقہ پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی یادگار آرک ڈی ٹرومفے کے علاقے میں بم کی اطلاع کے بعد تلاشی کے دوران اسلحہ اور گولیوں سے بھرا بیگ برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود سب وے اسٹیشنز کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔ فرانسیسی ٹیچر کے قتل کے بعد سے فرانس میں ہائی الرٹ ہے۔
آپ کا تبصرہ