مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں کورونا وبا کے باعث ملاقاتوں کے پروگرام ملتوی کر دیئے گئے۔ رکن ملک کے 5 اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص پر ملاقاتیں ملتوی کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں رواں ہفتے کے آخر تک کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔
متاثرہ افراد کا تعلق نائجر کے یو این مشن سے ہے۔ کورونا کے باعث اقوام متحدہ میں ملاقات منسوخ ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے یو این کے 193 رکن ممالک کو خط لکھا جس میں اقوام متحدہ کے میڈیکل یونٹ کے مشورے پر ملاقاتوں کے منسوخ ہونے سے آگاہ کیا۔
آپ کا تبصرہ