فلپائن میں مرغے کے حملے میں پولیس چیف ہلاک

فلپائن میں مرغوں کی لڑائی اور پولیس چھاپے کے دوران کے ایک مرغے نے پولیس چیف پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرسٹیئن بولوک ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں مرغوں کی لڑائی اور پولیس چھاپے کے دوران کے ایک مرغے نے پولیس چیف پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرسٹیئن بولوک ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فلپائن میں مرغوں کی لڑائی پر پابندی عائد ہے تاہم غیر قانونی طور پر مرغوں کے خونی مقابلے ہوتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی ایک لڑائی کو رکوانے کے لیے پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔

پولیس چیف  لیفٹیننٹ کرسٹیئن بولوک پارٹی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور اس دوران ایک مرغے نے پولیس چیف پر حملہ کردیا، مرغے کی ٹانگ پر ایک تیز بلیڈ بندھا ہوا تھا ،جس سے پولیس چیف زخمی ہوگئے۔ پولیس چیف کو اسپتال کو لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

News Code 1903639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =