اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو میکرون کے غیر معقول اقدام کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہیے

خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو میکرون کے غیر معقول اقدام کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے سکریٹری  آیت اللہ جنتی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو میکرون کے غیر معقول اقدام کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

آیت اللہ جنتی نے اپنے ایک بیان میں مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے، انسانی حقوق اور جمہوریت کو کھوکھلا اور فرضی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی ثقافت کو وہاں کے رہنماؤں نے تباہ و برباد کردیا ہے اور اب وہ ازادی اظہار کی آڑ میں اسلامی مقدسات، اسلامی تمدن اور اسلامی ثقافت کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ اللہ تعالی نے پیغمبر اسلام (ص) کو خلق عظیم پر فائز کیا ہے وہ رحمۃ للعالمین ہیں اور دنیا میں ڈیڑھ اب سے زائد افراد ان کا کلمہ پڑھتے ہیں انھوں نے کہا کہ فرانسیسی حکام اور صدر کو شرم آنی چاہیے کہ انھوں نے آزادی اظہار کی آڑ میں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

خبرگان کونسل کے سربراہ نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باہمی اتحاد و اتفاق اور انسجام کے ساتھ فرانس کے صدر کے اس نامعقول اور معاندانہ اقدام کے خلاف آواز بلند کریں اور انھیں فرانس کے صدر میکرون کو توہین آمیز بیان پر معافی مانگنے پر مجبورکرنا چاہیے۔

News Code 1903637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha