فرانس اور اسرائیل جیسے ملک مسلمان دشمنی میں آگے بڑھ رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فرانس اور اسرائیل جیسے ملک مسلمان دشمنی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فرانس اور اسرائیل جیسے ملک مسلمان دشمنی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ احتساب عدالت نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، اس معاملے پر عرب لیگ اور او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے،عالم اسلام کے اتحادکی ضرورت ہے۔

News Code 1903634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =