مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضہ کیخلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال ہے۔ بھارت کے کشمیری سرزمین پر ناجائز قبضہ کیخلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں جسکا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی سرزمین پر انکی خواہشات کے برعکس قبضہ کررکھا ہے۔ سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں آج احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر جماعتوں کی اپیل پر آج کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کومقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج اتار کر اس پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضہ کیخلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال ہے۔
News Code 1903633
آپ کا تبصرہ