امریکی سپریم کورٹ کی نئی خاتون جج نے حلف  اٹھا لیا

امریکہ میں عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل جج ایمی کونی بیریٹ نے امریکی سینٹ سے توثیق کے بعد سپریم کورٹ کی جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل جج ایمی کونی بیریٹ نے امریکی سینٹ سے توثیق کے بعد سپریم کورٹ کی جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نامزد جج بیریٹ نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں جسٹس کلیرنس تھامس سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے امریکہ کیلئے یادگار دن قرار دیا۔ اس موقع پر جج بیریٹ نے کہا کہ وہ بلاخوف اور کسی دباؤ کے بغیر فرائض انجام دیں گی۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں جج بیریٹ کو 52 میں سے48 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

News Code 1903630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =